ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی سرکار نے نیرو مودی اور وجے مالیا کوبھگوایا ہے: کجریوال

مودی سرکار نے نیرو مودی اور وجے مالیا کوبھگوایا ہے: کجریوال

Sun, 10 Mar 2019 03:00:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :09 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اقتصادی مجرم نیرومودی اور وجے مالیا کو ملک سے بھگا دیا اور انہوں نے حیرت سے پوچھا کہ کیا یہی وزیر اعظم کی حب الوطنی ہے۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ :’مودی حکومت نے دونوں کو ملک سے بھگوایا ہے ، کیا یہی مودی جی کی حب الوطنی ہے۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اپنے ٹویٹ میں رائے کا اظہار کر رہے تھے کہ مالیا اور نیرو مودی نے بھارت میں حوالگی سے بچنے کے موضوع پر تبادلۂ خیال کے لئے کئی بار آپس میں ملاقات کی ہے۔ایک برطانوی اخبار نے ہفتہ کو خبر دی تھی کہ:’ پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ دو ارب ڈالر کی چپت لگانے والے نیرو مودی لندن کے ویسٹ اینڈ میں 80 ملین پاؤنڈ کے اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہے اور اب وہ نئے سرے سے ڈائمنڈ کاروبار کر رہا ہے۔ اس خبر کے بعد حکومت کا اس پر خصوصی توجہ گئی ہے۔ ای ڈی کے ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ برطانیہ کے وزیر داخلہ نے نیرو مودی کی حوالگی سے متعلق بھارت کی درخواست کو قانونی کارروائی کے لئے حالیہ دنوں عدالت میں پیش کی ہے ۔ 


Share: